Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

کیا ہر بیوی ایسا کر سکتی ہے کچھ دن پہلے میری ملاقات ایک عجیب

کیا ہر بیوی ایسا کر سکتی ہے کچھ دن پہلے میری ملاقات ایک عجیب

ایک چھوٹی سی دکان چلانے والا شخص خوشی اور سکون کا اظہار کر رہا تھا ، اس کے چہرے پر مسکراہٹ سجی تھی اور تم میں خوش رہنے کا ماہر معلوم ہوتا تھا ۔ میں نے باتوں باتوں میں پوچھ لیا کہ آپ اپنی آمدن میں خوش ہیں ؟ گزر بسر ہو جاتا ہے ؟ بچوں کے اخراجات پورے ہو جاتے ہیں ؟ گھر کا نظام کیسا چل رہا ہے ؟۔ کہنے لگے الحمد للہ مجھے گھر اور بچوں کو لے کر کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے ۔

اللہ تعالی نے بہترین نظام چار کھا ہے اور اس کا جس قدر شکر ادا کر وں اتنا کم ہے ۔۔۔ لیکن اس چھوٹی سی دکان سے آخر کیسے ؟ ہاں اس کی بڑی وجہ میری بیگم ہے اور سچ کہتے ہیں کہ ہم مزاج شریک حیات کا ہونا بھی ایک بڑی نعمت ہے ۔ دوسری وجہ میری بیگم کا اعتدال اور میانہ روی اختیار کرنا ہے ۔۔ بچوں کے کپڑے اور جوتے ، سکول فیس ، شادی پر آنا جانا وغیرہ سب وہ خود دیکھ لیتی ہے ۔ میں اسے پانچ سو روپے روزانہ دیتا ہوں اور بعض اوقات حیران رہ جاتا ہوں جب وہ میرے مشکل حالات میں کچھ رقم اس میں سے بچا کر مجھے واپس کرتی ہے ۔۔

لیکن اب میں نے اس کا بینک میں اکاؤنٹ اوپن کروادیا ہے ۔ منع کر دیا ہے کہ جو پیسے بچ جائیں وہ مجھے واپس دینے کی بجاۓ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا کرو ۔ ہم وہ پیسے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اکٹھے کر رہے ہیں ۔ میں بھی کچھ نا کچھ اضافی اس کے اکاؤنٹ میں جمع کروادیتا ہوں ۔ تھوڑا تھوڑا کر کے ہم نے اس اکاؤنٹ میں بچوں کی تعلیم کیلئے ستر ہزار روپے جمع کر لیے ہیں ۔۔ میں نے کہا ” ماشاءاللہ اللہ تعالی آپ کے ان پیوں ، کاروبار اور تعلقات میں مزید برکت عطافرماۓ آمین ”

میں نے دیکھا ہے کہ جن لوگوں میں انڈر سٹینڈ نگ ہوتی ہے جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں جو انا ، ضد اور طعنوں سے دور رہتے ہیں ۔ جو وقت اور حالات کے مطابق چلتے ہیں ۔ وقت اچھا ہے تو بھی اعتدال اور میانہ روی اختیار کرتے ہیں ۔ وقت برا چل رہا ہے تو ہنتے ہنتے اس سے گزر جاتے ہیں مگر اپنے در میان دیوار کھڑی نہیں کرتے۔ان لوگوں کے چہرے پر اطمینان ہوتا ہے ۔ مسکراہٹ ان کی دوست معلوم ہوتی ہے ۔۔ دادا ابو کہتے تھے ” جو عور تیں میانہ روی اختیار کرتی ہیں ان کے مردوں کے چہرے بہار کی مانند کھلے رہتے ہیں اور جو مر د عزت دینا جانتا ہو جو اپنے الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرتا ہو ان کی بیویاں کم عمر اور پر سکون نظر آتی ہیں “

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *