بیوی کی لڑائی سے ڈر کر درخت پر رہتا ہوں۔۔ اپنی ہی بیوی سے تنگ آنے والا یہ شخص 100 فٹ اونچے درخت پر کیسے رہتا ہے؟

بیوی اتنا لڑتی ہے کہ درخت پر رہنے پر مجبور ہوں۔ ایک مہینہ ہوگیا ہے کھجور کے درخت پر رہتے ہوئے یہ بہت اونچا ہے لیکن سکون ہے کہ کم سے کم بیوی مجھے یہاں آکر تنگ نہیں کرے گی“
یہ کہنا ہے بھارت کے موڑ گاؤں کے رہائشی رام پرویش کا جو پچھلے ایک مہینے سے کھجور کے درخت پر رہ رہے ہیں۔ لڑائی جھگڑے تو ہر میاں بیوی کے درمیان ہوتے ہیں لیکن رام پرویش کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ دم انتہائی مجبوری میں اٹھایا ہے کیوں کہ وہ روز روز کی لڑائی سے تنگ آگئے تھے۔
رام پرویش کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو بہو صرف تنگ نہیں کرتی بلکہ مارتی بھی تھی اس لئے وہ درخت کے اوپر چڑھ گیا اور اب نیچے نہیں آتا۔ کھانا اور باقی ضروریات کی چیزیں اسے گھر والے رسی سے باندھ کر دیتے ہیں جسے رام پرویش اوپر کھینچ لیتا ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی رام پرویش کو منانے جاتے ہیں اور اوپر سے ٹہنیاں توڑ کر پھینکتا ہے اور ہمیں بھگا دیتا ہے۔ وہ کسی بھی صورت نیچے نہیں آنا چاہتا۔ مجبوراً گاؤں والوں نے رام کی ویڈیو بنا کر پولیس تھانے بھجوائی ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
Sharing is caring!