Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

محمد حارث اگر اسی طرح کھیلتا رہا تو بابر اور رضوان کو نیچے آنے پر مجبور کر دے گا، اس کے 28 رنز 60 رنز کے برابر تھے، سابق بھارتی کھلاڑی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی بیٹر محمد حارث کی جارحانہ اننگز پر بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ ’جس طرح سے محمد حارث نے بلے بازی کی اس کا مستقبل روشن ہے، آپ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا کی وکٹ پر بھلے 28 رنز بنائیں لیکن وہ 60 رنز کے برابر ہیں‘۔

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ ’محمد حارث اگر آرام سے کھیلتے تو آؤٹ نہیں ہوتے مزید رنز بنا لیتے لیکن جس انداز سے کھیلے وہ کمال ہے‘۔ سابق بھارتی کھلاڑی نے حارث سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ اگر محمد حارث ایسے ہی کھیلتے رہے تو یہ کہیں اپنی کارکردگی سے بابر اور رضوان کو نیچے آنے پر مجبور نہ کردیں کہ میں اوپر آتا ہوں آپ نیچے آئیں‘۔

یاد رہے کہ محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر شاندار 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جس کے بعد افریقا کے بولر اینرچ نورکیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *