شوہر کے غصے کے وقت بیوی اس عمل کو کرناشروع کر دیا کرے

ہمت کرو معافی مانگو اور خوش رہو !
اگر تمہارا شوہر کسی بات پر تم سے غصہ ہو جائیے، کسی بات پر ناراض ہو جائے تو تم بھی منہ پھلا کر نہ بیٹھی رہو بلکہ شوہر کی خوشامد کر کے عذر معذرت کر کے ہاتھ جوڑ کے جس طرح ہو سکے شوہر کو منالو چاہے تمہارا قصور نہ ہو شوہر ہی کا قصور ہو تب بھی تم شوہر سے ہر گزنہ روٹھو اور ہاتھ جوڑ کر قصور معاف کرانے کو اپنا فخر اور اپنی عزت سمجھو۔ اور اگر خود تمہارا ہی قصور ہو تو ایسے وقت خفا ہو کر الگ بیٹھنا تو اور بھی بڑی بیوقوفی اور نادانی ہے۔ ایسی باتوں سے دل ٹوٹ جایا کرتے ہیں۔ دلوں میں فرق آجایا کرتے ہیں۔ ایسی باتوں سے دل ٹوٹ جایا کرتے ہیں۔ دلوں میں فرق آجایا کرتے ہیں۔ شوہر کو اگر کسی بات پر غصہ آگیا ہو تو ایسی بات مت کہو کہ غصہ اور زیادہ ہو جائیے۔ اور اگر شوہر غصے میں کچھ برا بھلا بھی کہے تو تم برداشت کر جاؤ اور شوہر کو بالکل جواب نہ دو چاہے شوہر کچھ بھی کہتا ر ہے مگر تم مکمل خاموش رہو۔ دیکھنا غصہ اترنے کے بعد وہ خود شرمندہ ہو گا اور تم سے کتنا خوش رہے گا اور آئیندہ انشاءاللہ تم پر غصہ کرنے میں احتیاط کرے گا۔ اور اگر تم شوہر کے سامنے بول اٹھی تو بات بڑھ جائے گی پھر نہ معلوم نوبت کہاں تک پہنچے۔