Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

ایسی عورت ہمیشہ شادی شدہ زندگی میں ناکام ہوتی ہیں

ایسی عورت ہمیشہ شادی شدہ زندگی میں ناکام ہوتی ہیں

1۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی انا کی جنگ لڑتی رہتیں ہیں شوہر پر قابو پانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں اس جنگ میں ہمیشہ وہ ہار جاتی ہیں، وہ کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکتیں کیونکہ مردضد کرنے والی بیوی اور ضدی بہن کے سامنے اور زیادہ ضدی ہو جاتے ہیں ، اور وہ ایک نرم اور فرمانبردار عورت کے سامنے بہت زیادہ نرم ہو جاتے ہیں۔ 2۔ ایک ضدی عورت سوچتی ہے کہ وہ اپنی رائے پر اصرار کر کے جیت جائیگی،

اور وہ کسی بھی مخالفت کا سامناکر لیگی جبکہ وہ یہ بھول جاتی ہے کہ یہ جنگ وہ اپنی ضد اور زبان سے جیت بھی جائے تو وہ اس دل سے محروم ہو جائیگی جو اسے پیار کرتا تھا اور اس کی فکر میں لگارہتا تھا۔ -3- تمام ثقافتوں اور حکمتوں میں ایک آسان، نرم، ہمدرد، صابرہ اور در گذر کرنے والی عورت کی تعریف کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ رسول اللہ علی الی الیکم اور صحابہ کرام نے ایک ایسی عورت کی تعریف کی ہے جو اپنے شوہر کا احترام کرتی ہے اور نرمی اور حکمت کے ساتھ بولتی ہے

اور اس کے نتیجے میں وہ اس سے ہمیشہ محبت کرے گا اور اسے کبھی دور نہیں جائیگا۔ ۔ وہ عورت جو اپنے شوہر کی بات مانے لیتی ہے اور طوفان کے گذرنے تک صبر کر لیتی ہے۔ وہ عقلمند عورت ہے اپنے کنبہ کو بکھرنے سے بچا لیتی ہے اور وہ عورت جو خشک چھڑی کی طرح بے لچک کھٹڑی ہوتی ہے وہ ٹوٹ جاتی ہے جسکا دوبارہ جڑنا ممکن نہیں

5 سمجھوتہ نہ کرنے والی عورت اپنی رائے سے چمٹی رہتی ہے۔ وہ مسلسل اپنی فتح کا وہم بر قرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے: اس زعم میں رہتی ہے کہ میں جیت گئی اور آپ ہار گئے میں ٹھیک ہوں اور آپ غلط ہیں ایسی عورت دوسروں کو تباہ کرنے سے پہلے خود کو تباہ کر دیتی ہے اور وہ دنیا اور آخرت میں غمزدہ اور مایوسی کی زندگی بسر کرتی ہے چونکہ اسے پیار اور محبت چاہیئے جو ہارا ہوا مرد نہیں دے سکتا ۔ اسکی زبانی جیت حقیقت میں اسکی زندگی کی بار تھی

ازدواجی مشاورت کے لمبے تجربات میں ، میں نے دیکھا کہ ضدی خواتین کی زندگی ہمیشہ طلاق سے دوچار ہوتی ہے اور ان کی خاندانی اور معاشرتی زندگی ہمیشہ تلخیوں سے بھری رہتی ہے ایک بدوی عرب عورت نے شادی کے دن اپنی بیٹی کو جو نصیحت کی تھی تمام کامیاب خواتین اسے ایک عورت کے لئے بہترین تحفہ سمجھتی ہیں۔ اسکی نصیحت تھی : تم اسکی لونڈی بن جاؤ اور یقینا بہت جلد وہ تمہارا غلام بن جائیگا مرد مهربان، فیاض ہمدرد ہوتے ہیں، لیکن ایک ضدی، بے وقوف عورت انہیں دشمن بنادیتی ہے آخر میں ایک منظمند صاحب کا قول نقل کرتا ہوں:

میں 27 سال تک ایک عدالت کا قاضی رہا اور میں نے دیکھا کہ طلاق کے زیادہ تر واقعات مرد کے غصے اور عورت کے بے وقوفانہ رد عمل کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *