Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

اچھی بیوی اپنے شوہر کو چار طرح سے خوش رکھتی ہے۔

اچھی بیوی اپنے شوہر کو چار طرح سے خوش رکھتی ہے۔

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ۔! میاں بیوی کا ایک دوسرے کی طرف مسکرا کر دیکھنا بھی ثواب ہے۔ دونوں جب ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہیں تو فرشتے ان کے نامہ اعمال میں ایک ایک نیکی لکھ دیتے ہیں، پھر جب وہ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور محبت والفت کی باتیں کرتے ہیں تا اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے۔

بیوی وہ ہستی ہے جو شو ہر کا20 سال تک ہر ظلم وزیادتی ، نا انصافی برداشت کرنے کے بعد شوہر کے ایک کپ چائے بنا کر دینے پر بھی اس شخص کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

مرد کی اپنے بیوی بچوں سے محبت بے غرض ہوتی ہے، وہ محنت کرتا ہے تا اس لیے نہیں ، اس کے ذہن میں اپنا خیال نہیں ہوتا کہ میں اپنے لیے کچھ کروں، وہ اپنے بیوی بچوں کا سوچتا ہے کہ ان کے کیے آسانی پیدا ہو، میرے بعد میرے بیوی بچے کسی کے محتاج نہ ہوں وہ اسی بات کر ذہن میں رکھ کر اپنی جان لڑاتا ہے۔ یہاں تک کہ اُس کی زندگی کی شام ہو جاتی ہے، لیکن اُس کی فکر ختم نہیں ہوتی۔

بیوی کے کیے شوہر اور شوہر کے لیے بیوی سے اچھا کوئی دوست نہیں۔ واحد ایسا وہ دوست جو بہتریں مشورہ دے گا، کیونکہ جو بھی ہو، اچھے اور بُرے حالات کا سامنا دونوں نے مل کر ہی کرنا ہے، یہ ہی دوستی ہے۔

میاں بیوی کا رشتہ انسانی رشتوں میں سب سے بڑا رشتہ اور سب سے نازک رشتہ ہے یہی سب رشتوں کی بنیاد ہے۔ بہترین بیوی اپنے شوہر کو چار طرح سے خوش رکھتی ہے، اپنی دینداری سے، اپنے اخلاق سے اپنے معاملات سے اور اپنے بناؤ سنگھار سے۔اس لیے بیوی کر چاہیے کہ شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے شوہر کیلئے بناؤ سنگھار کرے۔

عورت کا جہاد، شوہر کے ساتھ اچھی زندگی بسر کرنا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *