بھارتی بورڈ 14 سال بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لئے تیار! ویرات کوہلی روہت شرما کراچی سٹیڈیم میں کھیلتے دکھائی دیں گے، سب سے بڑی خبر آگئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو پاکستان بھیجنےکا خواہاں ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کو اگلے سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی سالانہ میٹنگ 18 اکتوبر کو ہوگی جس میں اس حوالے سے بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کی کپتانی میں آخری مرتبہ بھارت نے سال 2006-2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے۔
Sharing is caring!