Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

پہاڑ میں رہنے والے عابد کا عجیب و غریب واقعہ

پہاڑ میں رہنے والے عابد کا عجیب و غریب واقعہ

حضرت سیدنا محمد بن سماک فرماتے ہیں ایک مرتبہ میرے سامنے شام کے ایک پہاڑ میں رہنے والے عابد کی تعریف کی گئی تو میں اس کے پاس چلا گیا اور سلام پیش کیا ، اس نے سلام کا جواب دینے کے بعد مجھ سے پوچھا: اے ابن سماک ! آپ کو اس جگہ کون لے کر آیا؟ میں نے عرض کی: میں ” نے آپ کی تعریف سنی اور زیارت کے لئے حاضر ہو گیا۔ یہ سن کر اس عابد نے کہا : ” آپ کو میرے متعلق بتانے والے نے دھوکہ دیا ہے،

میں تو ں کو غیر خدا میں معلق سمجھتا ہوں ۔ اے ابن سماک عظمند تو وہ ہے جو ہلاکت سے پہلے خلاصی پانے اور نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے “۔ جب میں نے اس کا کلام سنا تو ہے اختیار رو پڑا۔ جب میں نے واپسی کا ارادہ کیا تو پوچھا: آپ ” کی کوئی حاجت ہو تو فرمائیے؟ اس نے کہا: جو ایسے ویرانے میں رہتا ہو، اسے کسی انسان سے کوئی حاجت نہیں ہو سکتی ۔ پھر وہ کہنے لگا: اے ابن سماک ! اگر تمہیں کسی قسم کی حاجت ہو تو بتائیے؟ میں نے کہا: “میں آپ کو اللہ تعالی کی قسم دیتا ہوں کہ جو میں پوچھوں، آپ اس کا جواب دیں گے۔ آپ کو دنیاو آخرت کی کون سی چیز پسند ہے؟ تو اس نے روتے ہوئے کہا: اگر آپ اللہ تعالی کی قسم نہ دیتے تو میں کبھی بھی نہ بتاتا، مجھے دنیا کی یہ چیزیں پسند ہیں: اطاعت و عبادت پر قوت ، زہد، قناعت، خواہشات سے دور رہنے والا نفس اور خوف خدا سے لبریز دل اور آخرت میں مجھے یہ پسند ہے

کہ میں بارگاہ خداوندی عزوجل سے یہ سے یہ اعلان سنوں کہ جا تجھے بخش دیا گیا۔ پھر اس نے ایک آہ سرد دل پر درد سے کھینچی اور زمین پر تشریف لے آیا اور سفر آخرت پر روانہ ہو گیا۔ مجھے اس کے حال اور معاملے سے بڑی حیرت ہوئی اور میں نے اس کو غسل و کفن دینے کا ارادہ کیا تو اپنے پیچھے سے ہاتف غیبی کی آواز سنی : اے ” ابن سماک فکر نہ کر ، کیونکہ کا معاملہ تیرے سپرد نہیں ۔ پھر اس کا جسم میری نگاہوں سے اوجھل گیا اور اس کو غسل دیئے جانے کی آواز سنائی دی لیکن کوئی دکھائی نہ دیا، اور میں نے کسی کہنے والے کو یہ کہتے سنا: اے اللہ تعالی کے دوست ! تجھے مبارک ہو، قیامت کے دن تجھے خوف سے امن عطا کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *