لڑکی کی اتنی گرم جوشی دیکھ کر چوہدری کا پھسلنا بنتا تھا، مگر بات اب بہت آگے نکل گئی۔

شام کا وقت تھا اور چوہدری صاحب صحن کے لان میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ دروازے پر کسی نے دستک دی ، چوہدری صاحب نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو باہر ایک خوبصورت اور جوان لڑکی کھڑی تھی ۔ وہ چوہدری کو دیکھ کر مسکرائی اور کہنے لگی ، چوہدری صاحب آپ کو بہت بہت مبارک ہو آپ قرعہ اندازی میں آج رات سینما کے
ٹکٹس جیت چکے ہیں ۔ آپ کی ساری فیملی کو فلم دیکھنے کی ٹکٹیں اور ساتھ کھانے پینے کا سامان بھی دیا جارہا ہے اور
ہاں سینما گھر میں آپ کی دیکھ بھال کے لئے میں خود وہاں موجود ہوں گی ۔لڑکی کا حسن اور ادائیں دیکھ کر چوہدری صاحب کی تورال ٹپک پڑی ۔ ساتھ ہی لڑکی نے ایک بڑا سا بیگ چوہدری صاحب کے ہاتھ میں پکڑا دیا جس میں پچ پچ آج رات سینما میں لگنے والی فلم کی ملکٹیں اور کھانے پینے کا سامان بھی موجود تھا ۔ لڑکی نے گرم جوشی سے چوہدری صاحب سے ہاتھ ملایا اور
واپس چلی گئی رات ہوتے ہی چوہدری صاحب نے گھر کو تالا لگایا اور بیوی بچوں کے ہمراہ فلم دیکھنے سینماہال پہنچ گئے فلم اور کھانے پینے کا سامان تو بہت مزے کا تھالیکن تین گھنٹے کی فلم میں وہ لڑ کی سینماہال میں کہیں نظر نہآئی چوہدری صاحب کی بے قراری مزید بڑھ گئی فلم دیکھ کر جب چوہدری صاحب گھر واپس آۓ تو غش کھا کر گر پڑے اس کے گھر میں
چوری ہو چکی تھی چور لاکھوں کا زیور اور لاکھوں کی نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو چکے تھے ۔ جب چوہدری صاحب کو ہوش آیا تو صحن میں ایک لفافہ پڑا ہوا تھا اس کے اند را یک خط تھا جب خط کھول کر پڑھاتواندر لکھا ہوا تھا کہ پیارے چوہدری صاحب امید ہے آپ کو ہماری فلم پسند آئی ہو گی دعاؤں میں یادر کھنا کی حسین میزبان و خط پر کر چوہدری صاحب پھر غش کھا کر گرپڑے ۔