عورت میں حمل کے وقت تبدیلی ! جب بیوی pregnant ہوتی ہے تو

اپنی بیویوں کی قدر کر ناسکھائی عورت کو حمل قرار پاتے ھی اس کی نفسیات میں نہایت اھم اور عجیب قسم کی تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہے ، لوگ بس تے کو ھی انجواۓ کرتے ہیں جبکہ اس کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے معاملات گڑ بڑ ھو جاتے ہیں
اس کی پسندیدہ ڈشیں اب نا پسندید ہ ھو جاتی ھیں ، ان کی خوشبو سے میں اسے الٹیاں شروع ہو جاتی ھیں گویا عورت کو سگنل دے دیا گیا کہ اب اس کی قربانیوں کا سلسلہ شروع ھو گیا ھے ، اسے اس نی زندگی کے لئے اپنا وہ سب کچھ قربان کرنا پڑے گا جو کل تک اس کے لئے بڑا اھم تھا ، … اس کے ساتھ اس کے رویے میں بھی تبدیلی رونما ھوتی ھے ، اور وہ ڈپریشن کی مرتضہ بن جاتی ھے
ھر ایک کے گلے پڑتی ھے ، چھوٹی بات اس کو بڑی اور نا قابل بر داشت لگتی ھے ، اکثر اس کا موڈ آف رھتا ھے ،، یہ تبدیلیاں ھر ماں میں ھوتی ھیں یہاں تک کہ مرغی بھی اس کیفیت میں بے مروت شیر بن جاتی ھے جو اپنے ڈربے کے پاس پھٹکنے والی ہر چیز پر حملہ آور ھوتی ھے ، اس کا موڈ بھی آف ھو جاتا ھے اور کی کی دن کھانے کو جی نہیں چاھتا ،، جس کے باھر زندگی نشو و نما پا رھی ھے اگر اس کا حال یہ ھے تو جس کے اندر زندگی جنم لے رھی ھے
اس کی کیفیات کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا سواۓ اس کے کہ جو اس کیفیت سے گزر چکا ھوں مثلا ساس … اس عرصے میں عورت کو تعاون کی شدید ضرورت ھوتی ھے کہ اس کے رویے کی تبدیلی کو اس کا عیب نہ سمجھا جاۓ بلکہ بیماری سمجھ کر اس کو بر داشت کیا جاۓ اور اس کی دلجوئی کا پورا اہتمام کیا جاۓ خاص طور پر ساس کا کام ھے کہ وہ بیٹے کو سمجھاۓ کہ بیٹا یہ نارمل روٹین ھے بچے والی عورت کے ساتھ یہ سب ھوتا ھے اور جب تم پیٹ میں تھے تو میرا بھی یہی حال تھا ، دو چار ماہ کی بات ھے بچہ جوں جوں میچور ھوتا ھے حالت سنبھلتی جاتی ھے ،، …
مگر ساس هی بعض دفعہ بیٹے کو بھڑ کانے کا سبب بن جاتی ھے ، ھم نے بھی بچے پیدا کیئے ھیں ،، کوئی نرالا بچہ پیدا نہیں کرنے لگی ، نخرے کر رھی ھے ، ھم تو کھیتوں میں بھی کام کرتی تھیں ، یہ گھر کا کام بھی نہیں کر سکتی ،، وغیرہ وغیرہ یوں عورت کی دلجوئی کی بجائے اس کو انہی دنوں میں طلاق بھی دے دی جاتی ھے کہ ھم ایسی عورت کو نہیں رکھ سکتے
اور پھر بڑے م ھو کر مسئلہ پوچھتے ہیں کہ قاری صاحب بیوی کو طلاق دے دی ھے جبکہ وہ حاملہ ہے تو کیا اس صورت میں طلاق ھو جاتی ھے ؟ بیٹا تم گولی مار کر ڈاکٹر سے پوچھتے ھو کہ ڈاکٹر صاحب میں نے بیوی کو گولی مار دی ھے جبکہ وہ حاملہ تھی تو کیا اس صورت میں گولی لگ گئ ھے ؟
Sharing is caring!