Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

غریب درزی کی نماز جنازہ کا یادگار واقعہ

غریب درزی کی نماز جنازہ کا یادگار واقعہ

لکھنو کے بازار میں ایک غریب درزی کی دکان تھی جو ہر جنازے کے لئے دکان بند کرتے تھے۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے آپ کے کاروبار کو نقصان ہوگا کہنے لگا کہ علماء سے سنا ہے کہ جو کسی مسلمان کے جنازے پر جاتا ہے کل اس کے جنازے پر ان شاء اللہ لوگوں کا ہجوم ہوگا۔

میں غریب ہوں میرے جنازے پر کون آئے گا۔ ایک تو مسلمان کا حق بھی ہے اور دوسرا یہ کہ اللہ پاک بھی راضی ہو جائیں گے۔ اللہ پاک کی شان دیکھیں کہ ۱۹۰۲۶ میں مولا نا عبدالحئی صاحب لکھنوی کا انتقال ہوا۔ ریڈیو پر بتلایا گیا اخبارات میں جنازے کے اشتہارات آگئے۔ لاکھوں کا مجمع تھا۔ جب جنازگاہ میں ان کا جنازہ ختم تو جنازگاہ میں ایک دوسرا جنازہ داخل ہوا۔ اعلان ہوا کہ ایک اور عاجز مسلمان کا جنازہ بھی پڑھ کر جائیں۔

یہ دوسرا جنازہ اس درزی کا تھا۔ جو مولانا کے جنازہ سے بڑھ کر نکلا۔ دونوں جنازوں کے لوگ اس میں شامل ہو گئے اور پہلے جنازے سے جو لوگ رگئے تھے وہ بھی شامل ہو گئے۔ اللہ پاک نے اس درزی کی بات پوری کر کے اس کی لاج رکھی۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ اخلاص بہت بڑی نعمت ہے۔… ( کاروان زندگی )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *