Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

آدمی بہت تنگ دست تھا اور اسی پریشانی کی حالت میں رات

آدمی بہت تنگ دست تھا اور اسی پریشانی کی حالت میں رات

ابو بکر بن الحاضنہ نے اپنے اتالیق ابی طالب سے نقل کیا ہے کہ وہ ایک رات بیٹھے ہوۓ کچھ لکھ رہے تھے انہوں نے بیان کیا کہ میں کچھ دنوں پہلے بہت تنگ دست تھا اور اس پریشانی کی حالت میں رات کو اپنے کام میں مشغول تھا کہ ایک بڑا چوہا نکلا اور اس نے

گھر میں دوڑ نا شروع کر دیا پھر دوسرا نکل آیا اور دونوں نے کھیلانا شروع کر دیا میرے سامنے ایک طشت تھا میں نے ان میں سے ایک پر اسے الٹ دیا تو دوسرا چوہ آیا اور طشت کے گرد پھرنے لگا میں خاموش دیکھ رہا تھا پھر وہ اپنے بل میں گھسا اور منہ میں ایک کھرا دینار لے کر نکلا اور اس کو میرے سامنے ڈال دیا ۔ میں لکھنے میں

مشغول رہا وہ ایک گھڑی تک بیٹھا انتظار کر تا رہا پھر واپس گیا اور دوسرا دینار لے کر آیا اور پھر بیٹھا رہا یہاں تک کہ چار یا پانچ دینار لے کر آیا پھر اس مرتبہ ہر بار سے زیادہ دیر تک بیٹھا رہا ۔ پھر واپس گیا اور ایک چڑے کی خالی تیھلی کھینچ کر لایا اور اس کو ان دیناروں کے اوپر رکھ دیا

میں سمجھ گیا کہ اب اس کے پاس کچھ باقی نہیں رہا تو میں نے طشت اٹھادیا دونوں چوہے بھاگ کر فور بل میں گھس گئے اور میں نے دینار لے لیے ۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *