پاک بھارت بلاک بسٹر میچ: فخر زمان بھارت کے خلاف میچ کے لئے فٹ ہیں یا نہیں؟ شان مسعود یا فخر زمان کون کھیلے گا؟ بابر اعظم نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم انجریز کے مسائل سے کافی گزر چکی ہے شاہین شاہ آفریدی تو فٹ ہو کر آگئے ہیں لیکن فخر زمان بھی ان فٹ تھے اور شان مسعود کو بھی کل سر پر گیند لگی جس کے بعد انہیں ٹیسٹ کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا سی ٹی سکین کلیئر آیا۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شان مسعود فٹ ہیں، ان کے ٹیسٹ کلیئر ہیں اور کل کیلئے ریڈی ہیں۔
جبکہ فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، وکٹ نہیں دیکھی اس کے بعد ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ فخر زمان کو بھی گھٹنے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ علاج کے لئے لندن چلے گئے تھے اب امکان ہے کہ فخر زمان 1 سے دو میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے اور اپنا ری ہیب ملکمل کریں گے اور فٹ ہونے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
Sharing is caring!