Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

دو فٹ کے دولہا کی 200 کلو وزنی دلہن سے شادی ۔۔ اِن دونوں کی شادی کیسے ہوئی، جانیئے دلچسپ کہانی

دو فٹ کے دولہا کی 200 کلو وزنی دلہن سے شادی ۔۔ اِن دونوں کی شادی کیسے ہوئی، جانیئے دلچسپ کہانی

دنیا میں کئی منفرد شادی شدہ جوڑے سامنے آچکے ہیں جن کی محبت کی داستان پر لوگوں کو یقین نہیں آتا۔ مگر کہتے ہیں نہ کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں دولہا

دولہن جیسے بھی ہوں اَزدواجی رشتے میں جُڑ ہی جاتے ہیں۔آج ہم ایک ایسے انوکھے جوڑے کی کہانی لے کر آئے ہیں جن کی جوڑی اپنی مثال آپ ہے۔ دولہا 2 فٹ کا ہے جبکہ دولہن وزن میں زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق دولہن کا وزن 200 کلو بتایا گیا ہے۔دونوں جوڑے نے پسند کی شادی کی ہے۔ دولہے کا نام شان ہے جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے جبکہ خاتون کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ دونوں آرٹسٹ ہیں جو اسٹیج پر اکٹھے پرفارم کرتے ہیں۔200 کلو وزنی دلہن نے ایک ویب چینل ڈیلی دھرتی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کام کے دوران جب لوگ ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے آوازیں کستے تھے تو مجھے بہت برا لگتا تھا۔

اور جب لوگ میرے وزن کی وجہ سے میرا مذاق اڑاتے تھے تب شان کو بُرا لگتا تھا۔سوال کیا گیا کہ شان کے دکھ کا آپ کو کیسے علم ہوتا تھا جس پر دلہن کا کہنا تھا کہ وہ ایک سائڈ پر خاموش ہوکر بیٹھ جاتے تھے جس سے میں ان کے دُکھ کا پتہ لگ لیتی تھیدلہن نے بتایا کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت شروع کی اور یہ سلسلہ 7 ماہ تک جاری رہا۔ پھر شان نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے ہاں کردی۔شان نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ میں روزانہ سوچتا تھا کہ میں ان سے شادی کی بات کروں مگر ڈر بھی لگتا تھا کہ کہیں مار نہ پڑ جائے۔دلہن نے بتایا کہ اس شادی کے لیے میرے گھر والوں نے مخالفت کی تھی کیونکہ دولہے کا قد چھوٹا تھا وہیں دولہے کے گھر والے اس رشتے پر فَوراً راضی ہوگئے تھے۔ دُلہن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتوں میں آؤ تو آپ زندگی جی نہیں سکتے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *