کیا ویرات کوہلی کے پریشر میں آکر امپائر نے ‘نو بال’ دے دی؟ فری ہٹ ڈلیوری وکٹ پر لگنے کے بعد ڈیڈ بال کیوں نہ ہوئی؟ نیا تنازع کھڑا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز میچ میں شکست دی آخری اوور میں امپائرز کی طرف سے کچھ عجیب و غریب فیصلے دیکھنے کو ملے جن پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا کیا جا رہا ہے۔ آخری اوور کروانے محمد نواز آئے جنہوں نے پہلی گیند پر ہارک پانڈیا کو آؤٹ کیا پھر دنیش کارتک بیٹنگ کرنے آئے اور ایک رن لیا جس سے کوہلی وکٹ پر آگئے۔
تیسری گیند پر ویرات کوہلی نے گیپ میں کھیل کر دو رن لیےاس کے بعد ڈراما شروع ہوا جب چوتھی گیند پر محمد نواز کو ویرات کوہلی نے چھکا مارا اور نو بال امپائرز سے مانگی کیونکہ انہیں لگا کہ بال ویسٹ ہائٹ سے اوپر تھی امپائرز پہلے تو خاموش رہے کافی دیر بعد انہوں نے نو بال دے دی جس پر کپتان بابر اور باقی کھلاڑی بھی امپائرز سے بحث کرنے لگے۔
پھر نواز نے اگلیی گین وائڈ کی لیکن اوور کی چوتھی گیند پر نواز کی یارکر کوہلی کی وکٹوں پر جا گلی اور بال پیچھے چلی گئی اور کوہلی نے 3 رن بھاگ کر بنا لیے اب یہاں یہ بات بھی سمجھ نہیں آتی ہے آئی سی سی کے رولز کے مطابق فری ہٹ پر اگر بیٹسمن بولڈ ہو جائے تو ڈیڈ بال ہو جاتی ہے لیکن وہ ڈیڈ بال نہیں دی گئی اس پر بھی بحث جاری ہے۔
Sharing is caring!