Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

“قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے” محمد نواز کا اوور آخر میں کیوں کروایا؟ کپتان بابر اعظم نے وجہ بتا دی، ویرات کوہلی کی بھی تعریف کر دی

“قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے” محمد نواز کا اوور آخر میں کیوں کروایا؟ کپتان بابر اعظم نے وجہ بتا دی، ویرات کوہلی کی بھی تعریف کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا، میچ میں کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا۔ میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم  نے کہا کہ ہم غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین بولر پہلے استعمال کیے، نواز نے بھی اچھی بولنگ کی، تاہم ان سے ایک نو بال اور وائیڈ بال ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا ہے اس کو تھوڑا وقت دیں، بھارت نے کافی کیلکولیٹیڈ کرکٹ کھیلی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *