Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

ارشد شریف کو غلطی سے گولی ماری گئی کینیا نے گولی چلانے والے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

ارشد شریف کو غلطی سے گولی ماری گئی کینیا نے گولی چلانے والے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر ارشد

شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے دو گھنٹے کے

فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا، ارشد شریف گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

کینیا میں پولیس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ابتدائی طور پر اس بات کا امکان ظ

اہر کیا گیا ہے کہ حملہ بندوق سے کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے

مطابق ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن گئے اور پھر وہاں سے کینیا چلے گئے تھے۔ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے

کہ پولیس کے مطابق ارشد کو کینیا میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ ارشد شریف ایک تجربہ کار صحافی ہونے کے ساتھ پاکستان کے

سب سے بڑے نیوز اینکرز میں سے ایک تھے۔ اے آر وائی نیوز کا شو پاور پلے بطور ٹی

وی اینکر ان کا ٹیلی ویژن پر آخری شو تھا۔ وہ ماضی میں ملک کے سرکردہ نیوز چینلز اور اخبارات کے لیے ک

ام کر چکے ہیں۔ انہیں سال 2019 میں ان کی غیر معمولی صحافت خدمات پر ‘صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس’ سے نوازا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *