Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

کیوی کمنٹیٹر کا حسن علی کی بیوی پر نامناسب تبصرہ

کیوی کمنٹیٹر کا حسن علی کی بیوی پر نامناسب تبصرہ

تفصیلات کے مطابق کیوی کمنٹیٹر سائمن ڈیول نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کر دیا ہے۔ کمنٹیٹر نے کہا ہے کہ ’’جیسا کہ حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، اور

جیسے حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے بھی دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں!‘‘۔ پس منظر میں ان کے ساتھی تبصرہ نگار کو ہنستے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے،

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اور شائقین کمنٹیٹر پر خوب تنقید کر رہے ہیں

قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی شادی ان کے گھر کی شادی تھی اور شاداب شادی پر ان کے دیے گئے تحفے سے بہت خوش ہے۔

کراچی میں پی ایس ایل 8 کے ایکشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے حسن علی سے سوال کیا کہ آپ نے شاداب کو ذاتی طور پر کیا تحفہ دیا؟ جس پر حسن نے بتایا کہ مجھ سے جو ہوسکا میں نے شاداب کو وہ دیا اور وہ میرے دیے گئے تحفے سے وہ بہت خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب کی شادی میرے گھر کی شادی تھی اور اگر میں یہاں نہیں تھا تو شاداب کی شادی پر میری فیملی موجود تھی، شاداب کی شادی ہم نے آرگنائز کی اور وہ شادی سے بہت خوش ہے۔

حسن علی نے شاداب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امید کروں گا وہ ہمیشہ ایسے ہی خوش رہے، اللہ پاک دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔

دوسری جانب حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی پر ویسے تو شاداب خان کو بہت تحفے مل گئے ہیں لیکن اگر اسلام آباد کی ٹیم جیت گئی تو یہ بھی شاداب خان کی شادی کا ایک تحفہ ہوگا۔

Post Views: 223

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *