Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ کی طلاق پر کھل کر موقف دے دیا

شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ کی طلاق پر کھل کر موقف دے دیا

پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی اور ایسی افواہوں کی تردید کردی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی دِنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ سٹار جوڑی اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی۔

Post Views: 10

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *