Urdu News

All about islamic and Urdu Stories

گھرکو خطرناک چیونٹیوں سے پاک کرنے کے آسان طریقے

گھرکو خطرناک چیونٹیوں سے پاک کرنے کے آسان طریقے

اکثر لوگ اپنے گھروں میں چیونٹیوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو ان سے نجات کے انتہائی آسان طریقے بتائیں گے۔

چیونٹیوں کے گھروں کی تلاش

ادھر اُدھرچیونٹیاں مارنے کی بجائے ان کے گھروں کی تلاش کریں اور وہاں کیڑے مکوڑے والا پاﺅڈر ڈالیں تاکہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

گھر کو اچھی طرح محفوظ بنائیں

تمام ایسے سوراخ جہاں سے چیونٹیاں داخل ہوتی ہیں انہیں اچھی طرح بند کردیں تاکہ انہیں داخل ہونے میں مشکل پیش آئے۔

نمک

اکثر دیکھا گیا ہے کہ چیونٹیاں نمک والی جگہ پر نہیں آتیں لہذا آپ چاہیں تو اپنے باورچی خانے میں ہلکا سا نمک چھڑک سکتے ہیں۔

چینی اور کھانے پینے کی اشیائ

چیونٹیوں کے لئے چینی اور میٹھی اشیاءمیں بہت کشش ہے لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر کو صاف رکھیں اور اگر کوئی میٹھی چیز گر جائے تو فوراًاسے صاف کردیں۔

لیموں

اگر آپ اپنے گھرکے دروازوں ،کھڑکیوں اور اور سوراخوںمیں لیموں کا رس نچوڑ دیں گے تو چیونٹیاں کبھی بھی نہیں آئیں گی۔آپ چاہیں تو لیموں کے چھلکے کاٹ کر مطلوبہ جگہ پر ڈال کر چیونٹیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

Post Views: 9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *